اسلام وہ پودا ہے کاٹو تو ہرا ہوگا از: شازیہ عرش ماہ بنت نقیب خان (عمرکھیڑ، ضلع ایوت محل مہاراشٹر)

دنیا اپنی رفتار کے ساتھ قیامت کی طرف رواں دواں ہے۔۔۔۔۔ہر کوئی اپنی بات منوانا چاہتا ہے۔۔۔۔۔پر یہ بات سے بے پروا "تم چاہ بھی نہیں سکتے اگر اللہ سبحانہ وتعالیٰ نہ چاہے۔۔۔۔۔”

وقت بھی کتنی گردش کرتا ہے!! کہاں کچھ سال قبل ہم دیگر ملکوں کے مظلوم مسلمانوں کے لیے رب العالمین سے دعائیں کرتے تھےاور آج کافر قوم مسلمانان ہند پر ٹوٹ پڑی۔۔۔۔یہ اسی پیشن گوئی کی مصداق ہے جو نبی کریمﷺ نےکی تھی

وطن عزیزہند کا کیا حال سنائیں!!!!!!!!

*CAA,NPR,NRC*

ایسا لگتا ہے سب ختم ہوگیا۔۔۔سب نیست ونابود۔!!!!۔۔۔۔۔۔جس ملک کی آزادی کے لیے مسلمانوں نے جو قربانیاں دی کسی سے چھپی نہیں ہیں۔۔۔۔۔پر اسی کی نسل،انہیں مجاہدین آزاد ہند کے بچوں کے ساتھ یہ سوتیلا رویہ۔۔۔۔افسوس صد افسوس۔۔۔۔

پر کوئی ہے جو اس حالت میں بھی اپنی نظر کرم بنائیں اپنے بندوں سے بڑی محبت آمیز لہجے میں کہتا ہے

ومكرواومكرالله…..والله خير الماكرين

(سورہ العمران)

سوچنے کی بات!!!!!!!

یہ حکومت اگر امت مسلمہ کو فرقوں میں بانٹتی تو شاید وہ اپنے مقصد میں کامیاب ہو جاتی۔۔۔جیسا برٹش حکومت کامیاب ہو ئ تھی۔۔۔۔”پھوٹ ڈالو،حکومت کرو”کی پالیسی پر عمل کرکے۔۔۔۔۔

پر اس نے بڑی جلد بازی کردی ۔۔۔۔یا یوں کہے تو غلط نہ ہوگا۔۔۔۔۔اس نے اپنے پیروں پر کلہاڑی ماردی۔۔۔۔۔حکومت نے نہ صرف امت مسلمہ کوایک پلیٹ فارم پر جمع کردیا بلکہ ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کے دستور ماننے والے سبھی ہندوستانیوں کو ایک کردیا۔۔۔۔

یہ ہے وہ تدبیرجو رب العالمین نے کی بےشک میرا رب العالمین بہترین تدبیر کر نے پر قادر ہے ۔۔۔۔۔۔

جس بناءپر بہت سرد لبادہ اوڑھےسوئی دیکھنے والی قوم۔۔۔۔۔تاریخ کا وہ دور تازہ کر گئی جو قصہ پارینہ بن چکا تھا۔۔۔

ان تمام غیور بیٹوں اور بیٹیوں کو سلام۔۔۔۔۔۔جو باطل کے سامنے جھکے نہیں بلکہ پوری استقامت کے ساتھ خالد بن ولید، محمد بن قاسم،ؒ طارق بن زیادؒ، اور صلاح الدین ایوبیؒ ،کوئی عمارہ، تو کوئی زینب الغزالی،تو کوئی ہبہ الدباغ کی طرح شجاعت کا مظاہرہ کرکے ان کی سنتوں کوزندہ کررہا ہے۔۔۔۔۔۔۔مبارک ہو آپ سبھی کو یہ سعادتیں، یہ عظمتیں ادا کرنا۔۔۔۔۔

ع :

*نور خدا ہے۔۔۔۔۔۔کفر کی حرکت پہ خندہ زن*

*پھونکوں سے یہ چراغ بوجھایا نہ جائے گا*

اللہ سبحانۂ وتعالیٰ اس جذبے کو قائم و دائم رکھے،امت مسلماں کے اتحاد کو نظر بد سے بچائے،شر سے خیر کے پہلو نکالے، نوجوان نسل کی حفاظت فرمائے۔۔۔۔وطن عزیز کو امن اور سلامتی کا گہوارہ بنائے۔۔۔

آمین یا رب ذوالجلال۔۔۔۔۔۔۔۔

HAJJ ASIAN

WARAQU-E-TAZA ONLINE

I am Editor of Urdu Daily Waraqu-E-Taza Nanded Maharashtra Having Experience of more than 20 years in journalism and news reporting. You can contact me via e-mail waraquetazadaily@yahoo.co.in or use facebook button to follow me