اسلامی سال کی پہلی شہادت

311

یکم محرم الحرام اسلامی سال کی پہلی تاریخ ہے، اور سال کی پہلی تاریخ شھادت کا دن ہے.، کس کی شھادت، امیر المومنین، مراد رسول، فاتح بیت المقدس، شہید ممبر ومحراب رسول، جن کا انتخاب اللہ نے فرمایا، جس کے حق میں نبی نے دعا مانگی، میدان عدالت کے چمکتے ستارے، خلیفہ دوم. فاروق اعظم سیدنا حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی شہادت کا دن ہے.حضرت عمر کے بارے امی عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا فرماتی ہے کہ اپنی مجلس میں عمر کا تذکرہ کیا کرو کیونکہ جہاں عمر کا تذکرہ ہوتا ہے وہاں عدل کا تذکرہ ہوتا ہے اور جہاں عدل کا تذکرہ ہوتا ہے وہاں اللہ کا تذکرہ ہوتا ہے.

شان عمر کے کیا کہنے. حضرت عمر رضی اللہ تعالٰی عنہ وہ پہلی شخصیت ہے جسے سب سے پہلے امیرالمومنین کہا گیا، آپ ہی وہ پہلے شخص ہے جنہوں نے تاریخ وہ سن ہجری جاری کی.

آپ ہی نے نماز تراویح پر اس امت کو جمع فرمایا، آپ کی شخصیت وہ جو امیر المومنین ہونے کے باوجود رات کے وقت لوگوں کے حالات معلوم کرنے کے لئے گشت کرتے ان کی ضروریات کو پورا کرتے بیواؤں کے گھروں پر پانی بھرتے آپ کے لیے حاکم کہنا غلط ہے بلکہ آپ کی شخصیت سید القوم خادمھم کی عملی تفسیر ہے.
آپ ہی کی شخصیت ہے جس نے شرابی پر اسی کوڑے لگوائے.

آپ ہی وہ پہلے شخص ہے جنہوں نے نماز جنازہ میں چار تکبیریں کہنے کا حکم فرمایا، آپ کی شخصیت وہ جس میں اسلام 22 لاکھ مربع میل پھلا اور اس پر اسلامی حکومت قائم ہوئی. آپ ہی کے بارے نبی نے فرمایا تھا اگر میرے بعد کوئی نبی ہوتا تو عمر فاروق ہوتے. آپ نے فرمایا آسمان میں میرے دووزیر ہے جبرئیل و میکائیل اور زمین پر دووزیر ہے ابوبکر و عمر رضی اللہ تعالٰی عنھما.
حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ وہ ہے جن کی عظمت، رعب ودبدبہ، شجاعت وبہادری، انصاف، عاجزی وانکساری، فہم وفراست، قانون وعدالت، تقوی وپرہیز گاری، ایثار وقربانی، خلافت ودیانت داری اور عشق رسول پر مسلمان آج بھی اس کو پڑھ کر اور سن کر اپنے اندر جذبہ عمل ویقین پیدا کرتے ہیں.،آپ کی شجاعت کو سن کر اپنے اندر سے خوف وبزدلی کو نکال تے ہیں.

سال کی پہلی تاریخ ہمیں یہ پیغام دیتی ہے کہ ہمارا مرنا جینا سب اللہ کے لئے ہونا چاہئے اور یہ زندگی اللہ کی امانت ہے اسے اعلاء کلمة اللہ کے خاطر جب ضرورت پڑے قربان کرنے کے لئے تیار رہنا چاہئے اسلام کی پہلی تاریخ ہمیں یہ پیغام دیتی ہے اسلام میں بزدلی ڈر وخوف کی کوئی گنجائش نہیں ہے اور دنیا حکمرانوں کو کہتی ہے حکومت اس طرح کی جاتی ہے.
اللہ رب اس سال کو اس امت کے حق میں بہتری کا ذریعہ بنائے آمین

مفتی محمد احمد خان قاسمی (امام وخطيب مسجد قریشہ بارہ امام منیار گلی ناندیڑ)