دبئی : اسلامو فوبیا میں مبتلا ہندو انتہا پسند صحافی سدھیر چودھری کو دبئی میں ایک پروگرام میں مدعو کرنے پر متحدہ عرب امارات کی شہزادی انتظامیہ پر برس پڑیں۔شارجہ سے تعلق رکھنے والی شہزادی ہند بنت فیصل القاسمی نے دبئی میں ہونے والے ایک بین الاقوامی فنکشن میں ہندو انتہا پسند نظریات رکھنے والے ہندوستانی صحافی کو مدعو کرنے پر شدید ناگواری کا اظہار کیا۔

شہزادی ہند نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ گوبر کھانے والے آدمی کو جو اسلام اور مسلمانوں کے خلاف بکواس کرتا ہے اس امن پسند روادار ملک میں کیوں بلایا گیا؟شہزادی ہند نے ایک اور پیغام میں لکھا کہ سدھیر چوہدری کے شوز مکمل طور پر اسلامو فوبیا سے متعلق ہوتے ہیں جس میں ہندوستان کی 20 کروڑ مسلم آبادی کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔انہوں نے مزید لکھا کہ ہندو انتہا پسند صحافی کے زیادہ تر پرائم ٹائم شوز ہندوستان میں مسلمانوں کے خلاف براہ راست تشدد کا باعث بنتے ہیں۔شہزادی ہند نے اپنے ٹوئٹ میں فنکنش کے منتظمین سے پوچھا کہ آپ ہوتے کون ہیں ایک اسلام مخالف شخص کو میرے پرامن ملک میں دعوت دینے والے؟۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔ 


اپنی رائے یہاں لکھیں