• 425
    Shares

دبئی۔ امریکی وزیر خارجہ انٹنی بلنکن نے کہا ہے کہ ان کا ملک اسرائیل، مراقش ، متحدہ عرب امارات اور بحرین کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے میں مدد کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل اور عرب ملکوں کے درمیان تعلقات کے قیام سے خطے میں اقتصادی مواقع پیدا ہوئے۔ گذشتہ سال تین عرب ممالک کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ طئے پائے تعاون کے معاہدوں کی پہلی سالگرہ کے موقع پر اپنے اماراتی، بحرینی، مراقشی اور اسرائیلی ہم منصبوں سے ملاقات کے دوران انہوں نے مزید کہا کہ واشنگٹن اسرائیل اور عرب ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے لیے کام کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل اور عرب ملکوں کے درمیان معاہدے امریکہ اور پورے خطے کے مفاد میں ہیں۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔ 


اپنی رائے یہاں لکھیں