تل ابیب: اسرائیلی شہر بنیامین کے دو اسکولوں کے 45 اسٹوڈنٹس مہلک ترین کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے ہیں وزارت صحت کے مطابق ہلاکت خیز کورونا وائرس سے ایک پرائمری اسکول اور ایک مڈل اسکول متاثر ہوا ہے، جہاں مجموعی طور پر 45 اسٹونٹس کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے ہیں یہ انکشاف بڑے پیمانے پر جانچ مہم کے دوران ہوا جس کا آغاز مڈل اسکول کے ایک طالب علم کے مثبت ٹسٹ آنے کے بعد ہوا۔

وزارت کے مطابق وبا پھیلنے کا ذریعہ ایک ایسے کنبہ سے ہوا ہے جو حال ہی میں بیرون ملک سے واپس آیا تھا۔ یہ خاندان ہندوستان سے آنے والے کووڈ- 19 میں تبدیل ہوا ہے۔ اسرائیل نے 6 جون کو کووڈ-19 وبائی بیماری کے خلاف 12 سے 15 سال کی عمر کے نوعمروں کو حفاظتی ٹیکہ لگانا شروع کردیا ہے۔ اس سے قبل، صرف 16 سال یا اس سے زیادہ عمر کے افراد کو ویکسین لگائی جا رہے تھی۔

اسرائیل میں تقریباً 54 لاکھ افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے ہیں جو مجموعی آبادی کا 58.9 فیصد ہے۔ ہفتے کے روز اسرائیل میں کووڈ- 19 کے 60 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جس سے ملک میں متاثرہ افراد کی تعداد 839829 ہوگئی، جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 6427 ہے۔