مقبوضہ یروشلم۔ اسرائیل نے کوویڈ 19 میں اضافے کا حوالہ دیتے ہوئے اپنے شہریوں کو ہندوستان اور چھے دیگرممالک کے سفرپرپابندی عائدکردی ہے۔اسرائیل کے وزیر اعظم کے دفتر اور وزارت صحت نے ایک مشترکہ پریس ریلیزمیں کہاہے کہ اسرائیلی شہریوں کو یوکرین ، برازیل ، ایتھوپیا ، جنوبی افریقہ ،ہندوستان ، میکسیکو اور ترکی جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔یہ حکم 3مئی سے نافذ ہوگا اور 16 مئی تک نافذ العمل ہوگا۔ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ غیر اسرائیلی شہری اگران ممالک میں مستقل طورپرقیام کا ارادہ رکھتے ہیں تو ان ممالک کا سفر کرسکیں گے۔یہ حکم ان لوگوں پر لاگو نہیں ہوگا جو ان ممالک میں سے کسی میں ہوائی اڈوں پر 12 گھنٹے تک طیارے کے انتظار میں ٹھہر رہے ہیں۔اسرائیلی حکومت نے وزیر صحت اور داخلی امور کو بھی اختیار دیا ہے کہ وہ اپیل کمیٹی کی سربراہی کریں اور خصوصی معاملات کاجائزہ لینے کے لیے ایک نمائندہ مقرر کریں۔ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت صحت نے تجویزپیش کی ہے کہ ان سات ممالک سے واپس آنے والوں کو دو ہفتوں کے لیے لازمی طورپرکورونٹائن رکھنا چاہیے۔یہ پابندیاں 3 مئی سے نافذ ہوسکتی ہیں۔


اپنی رائے یہاں لکھیں