منامہ: بحرین کے شاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ نے اسرائیل کیلئے پہلے سفیر کی منظوری دے دی ہے۔ وزارت خارجہ بحرین کے مطابق شاہ بحرین نے شاہی فرمان کے ذریعہ سفارتکار خالد یوسف الجلاہمہ کو اسرائیل میں بحرین کے پہلے سفیر کے طور پر تعیناتی کی توثیق کردی ہے۔ اسرائیلی وزیر خارجہ نے امید ظاہر کی ہے کہ بحرین کے سفیر دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوطی کیلئے مثبت کردار ادا کریں گے ۔ بحرین نے گزشتہ سال وائیٹ ہاؤز میں ہونے والی تقریب میں اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے کا باقاعدہ اعلان کیا تھا ۔


اپنی رائے یہاں لکھیں