دمشق : اسرائیلی فضائیہ نے گولان پہاڑیوں سے شام کے علاقے دمشق میں متعدد مقامات پر میزائل سے حملہ کیا ہے ۔شام کی سرکاری نیوز ایجنسی سنا نے فوجی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ یہ حملہ گولان کی پہاڑیوں سے مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بج کر 30 منٹ پر کیا گیا۔ شام کیفضائی دفاعی نظام نے اسرائیل کے بیشتر میزائلوں کو ناکام بنا دیا ہے ۔منگل کی رات دیر گئے سنا کی رپورٹ کے مطابق ، ملک کے فضائی دفاعی نظاموں نے دمشق کے جنوبی مضافات میں ایک حملہ ناکام بنادیا ہے ۔ شام کے دارالحکومت کے وسط میں کم از کم چار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔اسرائیلی فوج نے ابھی تک اس معاملے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے ۔


اپنی رائے یہاں لکھیں