• 425
    Shares

دبئی : اسرائیلی وزیر دفاع بینی گینٹز نے گزشتہ روز کہا کہ انہوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں سفیروں کو بتایا ہے کہ چند روز قبل بحیرہ عرب میں اسرائیل کے ایک تیل بردار جہاز پر حملے کا ماسٹرمائنڈ ایرانی پاسداران انقلاب کی ڈرون یونٹ کا انچارج سعید ارجانی ہے۔انہوں نے مزید کہا مرسر اسٹریٹ پر حملے کے بارے میں غیر ملکی سفیروں کے ساتھ ایک بریفنگ کے دوران کہا گیا ہے خلیج عمان میں ہونے والے حملے کے پیچھے سعید ارجانی ہے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران تیزی کے ساتھ جوہری ہتھیاروں کے حصول کی طرف بڑھ رہا ہے اور وہ 10 ہفتے کے اندر اندر جوہری ہتھیاروں کے لیے درکار مواد حاصل کرسکتا ہے۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔ 


اپنی رائے یہاں لکھیں