مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیل نے شمال مغربی کنارے میں 45 کلومیٹرلمبی اور 9 میٹراونچی ایک حفاظتی دیوار کی تعمیر شروع کی ہے۔ اسرائیل کی وزارتِ برائے سلامتی امور کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بڑی کنکریٹ کی دیوار حفاظتی آلات اور دیگر تکنیکی ذرائع پر مشتمل ہے جس کا مقصد دراندازی کو روکنا ہے۔ یہ دیوار بیس سال قبل تعمیر کی گئی حفاظتی باڑ کی جگہ لے گی۔دیوار ایک طرف فلسطینی گاؤں سالم سے شروع ہوگی اور اس کا اختتام بیت حیفر پر ہوگا۔اسرائیلی وزیر دفاع بینی گینٹز نے گذشتہ روز کہا کہ شمالی سرحد پر آپریشنل سرگرمیوں کے ایک اٹوٹ حصے کے طور پر سلامتی کو مضبوط بنا کر اسرائیلی ہوم فرنٹ کو محفوظ بنانے کے لیے کام کیا جارہا ہے۔