• 425
    Shares

دبئی: اسرائیل کی دو آئر لائنز نے اتوار سے مراقش کے لیے براہ راست پروازیں شروع کر دی ہیں۔ تقریباً ایک سو اسرائیلی سیاحوں کو لے کر ’اسر آئر‘ کی ایک پرواز تل ابیب سے مراقش کے لیے روانہ ہوئی۔ اس کے کچھ ہی دیر بعد اسرائیل کی قومی فضائی کمپنی ایل آل کی ایک مسافر پرواز بھی شہر مراقش کی طرف روانہ ہو گئی۔اسرائیلی وزیر سیاحت کے بقول اس پیش رفت سے سیاحت، تجارت، اقتصادی سرگرمیوں اور سفارت کاری کو فروغ ملے گا۔ دونوں ممالک کے مابین سفارتی تعلقات گزشتہ برس کے اواخر میں قائم ہوئے تھے۔ اسرائیل میں آباد کئی یہودیوں کے اجداد مراقشی تھے جبکہ مراقش میں آج بھی یہودی برادری آک اقلیت کے طور پر آباد ہے۔اسرائیل کے ساتھ کئی عرب ممالک نے سفارتی تعلقات استوار کرلئے ہیں جس کے بعد ان عرب ممالک کے ساتھ اسرائیل کے تعلقات میں اضافہ ہوگیا ہے جبکہ یو اے ای اسرائیل میں اپنا سفارتخانہ بھی قائم کرلیا ہے۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔ 


اپنی رائے یہاں لکھیں