ابوظبی : متحدہ عرب امارات اور اسرائیل نے بحری نقل و حمل، عسکری تجربات کے تبادلے اور شراکت داری کو مضبوط بنانے کے حوالے سے ایک مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کردیے۔ اس موقع پر توانائی اور انفراسٹرکچر کے اماراتی وزیر سہیل مزروعی ، اسرائیلی وزیر مواصلات میرو میکیلی اور دیگر عہدے دار بھی موجود تھے۔ یہ اقدام دونوں ممالک کے درمیان کے معاہدہ ابراہیمی کے تحت طے پایا ہے۔ اس معاہدے کے تحت اسرائیل اور امارات کے درمیان تعلقات استوار ہوئے تھے۔