عمان ۔ اسرائیلی وزیر خارجہ یائرلاپیڈ نے عمان میں اردن کے شاہ عبداللہ دوم سے ملاقات کی ،جس میں بیت المقدس میں کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسرائیلی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ یائرلاپیڈ نے اردن کا یہ دورہ رمضان المبارک کی آمد اور بیت المقدس میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظرمیں کیا ہے۔