اسرائیلی وزیر بن گویر کا سخت سکیورٹی میں مسجد اقصی کا اشتعال انگیز دورہ
انتہائی دائیں بازو سے تعلق رکھنے والے اسرائیلی وزیر برائے قومی سلامتی ایتمار بن گویر نے منگل کو سخت سکیورٹی میں مسجد اقصی کا اشتعال انگیز دورہ کیا ہے۔ اپنا عہدہ سنبھالنے کے بعد ان کا یہ پہلا دورہ تھا۔ اسرائیلی حکام کے ا س طرح کے دوروں کو فلسطینی اشتعال انگیز قرار دیتے ہیں۔
فلسطینی تحریک حماس کی جانب سے اس طرح کے کسی بھی اقدام پر انتباہ جاری کیا گیا جس کے بعد بن گویر نے اپنے ترجمان کی طرف سے شائع کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ ہماری حکومت حماس کی دھمکیوں کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالے گی۔
وائے نیٹ نیوز ویب سائٹ نے بن گویر کی بھاری حفاظتی انتظامات میں کمپاؤنڈ کے ارد گرد چہل قدمی کی تصاویر شائع کی ہیں ۔ اس بات کا کوئی اشارہ نہیں ملا کہ بن گویر نے دورے کے دوران نماز ادا کی تھی ۔