ابوظہبی: ابوظہبی میں سرکاری دورے پر آئے اسرائیل کے وزیراعظم نے متحدہ عرب امارات کے صدر سے ملاقات کی ہے۔ امارات کی خبر رساں ایجنسی وام کے مطابق نیفتالی بینیٹ اور شیخ محمد بن زاید نے دونوں ملکوں کے درمیان معاشی، ترقیاتی، سرمایہ کاری، صحت اور فوڈ سکیورٹی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا تاکہ دونوں اقوام کی خواہشات پوری کی جا سکیں۔اسرائیلی وزیراعظم نے امارات کے سابق صدر شیخ خلیفہ بن زاید النہیان کی رحلت پر تعزیت بھی کی۔شیخ خلیفہ گزشتہ ماہ انتقال کر گئے تھے۔نیفتالی بینیٹ نے شیخ خلیفہ کی دنیا کے ساتھ تعلقات، امن اور تعاون کی خدمات پر آن کو خراج عقیدت پیش کیا۔