مقبوضہ بیت المقدس : سرائیلی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس میں کار پر اندھادھند گولیاں برسادیں،جس کے نتیجے میں فلسطینی شہری شہید اور اس کی اہلیہ شدید زخمی ہوگئی۔ فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ بیت المقدس کے شمال مغربی علاقے میں فلسطینی شہری اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا۔ اسے فوری طور پر ہاسپٹل منتقل کیا گیا، تا ہم سر پر گولی لگنے کی وجہ سے وہ جانبر نہ ہو سکا۔ اعلامیے میں واضح کیا گیا کہ شہید ہونے والے فلسطینی کی اہلیہ بھی کمر پر گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گئی۔ ہاسپٹل میں اس کا علاج جاری ہے اور اس کی حالت تشویش ناک ہے۔ فلسطینی ذرائع ابلاغ کے مطابق شمال مغربی علاقے بیر نبالہ میں پیش آنے والے واقعے کے بعد شہید فلسطینی کی کار کو نذرِ آتش کر دیا گیا۔دوسری جانب اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ فلسطینی شہری گاڑی کے ذریعے حملہ کرنا چاہتا تھا، جس کے دفاع میں اس پر فائرنگ کی گئی۔ صہیونی افواج کے ترجمان نے کہا کہ مبینہ حملہ آور گاڑی میں رملہ کے قریب قائم چیک پوسٹ پر کارروائی کے آرہے تھے۔ اس چیک پوسٹ کو عارضی طور پر آپریشن کے دوران قائم کیا گیا تھا۔


اپنی رائے یہاں لکھیں