مقبوضہ بیت المقدس : اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 2 فلسطینی شہید اور 2 زخمی ہوگئے۔ صہیونی فوجی نے مقبوضہ شہر ناصرہ میں 33 سالہ ادہم فواد کو گولیوں کا نشانہ بنایا۔ اس کے بعد مقبوضہ شہر طمرہ میں احمد حجازی نامی نوجوان کو شہید کیا۔ احمد حجازی یونیورسٹی کاطالب علم تھا اور اس کی والدہ ام جبر مسجدا قصیٰ کی پہرے دار خواتین میں شامل ہیں۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ 2نقاب پوشوں نے پولیس کی گاڑی پر حملہ کیا، جس کے ردعمل میں صہیونی اہل کاروں نے اندھادھند فائرنگ کی۔


اپنی رائے یہاں لکھیں