اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں قائم فلسطینی دیہات کے کچھ حصوں کومسمارکردیا
اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں واقع دو فلسطینی دیہات میں گھروں، پانی کے حوض اور زیتون کے باغات کومسمار کر دیا ہے۔ان دونوں دیہات کے کئی ایک مکین اپنے مکانات مسمارہونے کے بعد بے گھرہوگئے ہیں اوروہاں مزید لوگوں کی بے گھری کا خدشہ ہے۔
منگل کے روز جن دیہات کے ڈھانچے منہدم کیے گئے ہیں،ان میں سے ایک مغربی کنارے کے ایک بنجرعلاقے کا حصہ ہے جسے مسافریطا کے نام سے جانا جاتا ہے۔
الخلیل شہر کے جنوب میں واقع اس علاقے کو اسرائیلی فوج نے براہ راست فائر ٹریننگ زون کے طور پر نامزد کیا ہے۔