اسرائیلی فائرنگ سے زخمی ہونے والا فلسطینی بچہ فوت

0 2

غزہ پٹی ۔ غزہ اسرائیلی سرحد پر احتجاج کے دوران اسرائیلی فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والا فلسطینی بچہ ہفتہ کے روز دم توڑ گیا۔ غزہ کے طبی حکام کے مطابق 21 اگست کو حماس کی جانب سے اسرائیلی سرحد کے قریب احتجاج میں شامل اس بچے کو دیگر 40 فلسطینیوں سمیت دواخانہ منتقل کیا گیا تھا۔ اسرائیلی فوج نے کہا تھا کہ فوجیوں کی جانب دھماکہ خیز مواد اور پتھر پھینکنے کے بعد یہ کارروائی کی گئی۔ چہارشنبہ کو ایک مرتبہ پھر ہزاروں فلسطینیوں نے سرحد کے قریب مظاہرہ کیا۔ یہ مظاہرین غزہ کی ناکہ بندی کے خاتمے کا مطالبہ کر رہے تھے۔