• 425
    Shares

تل ابیب: اسرائیل کی عدالت نے مسجد اقصیٰ میں عبادت ادا کرنے والے یہودیوں کے حق میں ایک متنازعہ فیصلہ دیدیا جس پر فلسطین اتھارٹی نے شدید احتجاج کیا ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی آباد کار ربی عریح لیپو نے مسجد اقصیٰ کے مخصوص احاطہ میں یہودیوں کے داخلہ پر عارضی پابندی کے خلاف عدالت میں درخواست دائر کی تھی۔ مجسٹریٹ عدالت نے اس درخواست پر یکطرفہ اور متنازعہ فیصلہ سناتے ہوئے اسرائیلی پولیس کو حکم دیا کہ اگر مسجد اقصیٰ میں یہودی عبادت کرتے ہیں تو اسے مجرمانہ فعل نہ سمجھا جائے اور نہ ہی انھیں رو کا جائے۔خیال رہے کہ 1994 میں عمان اور اسرائیل کے درمیان معاہدے کے تحت مسجد اقصیٰ کے مخصوص احاطے میں یہودیوں کو عبادت کی اجازت نہیں ہوگی اس حصے میں صرف مسلمان نمازیں ادا کرتے ہیں جب کہ یہودی قریبی مغربی دیوار پر عبادت کرسکتے ہیں۔عدالتی فیصلے پر احتجاج کرتے ہوئے فلسطینی وزیر اعظم محمد ابراہیم شطیح نے امریکہ سے مطالبہ کیا کہ وہ مخصوص احاطہ میں یہودیوں کو داخل ہونے سے روکنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔فلسطینی وزیراعظم نے عدالتی فیصلے کو یہودیوں کو مسلط کرنے کی سازش قرار دیتے ہوئے عرب ممالک سے بھی فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے کھڑے ہونے کی بھی اپیل کی۔ادھر مسجد اقصیٰ کے محافظ اردن نے بھی عدالتی فیصلے کو عمان اور تل ابیب کے درمیان امن معاہدے اور مسجد اقصیٰ کی تاریخی اور قانونی حیثیت کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا ہے۔دوسری جانب یروشلم اور مسجد الاقصیٰ کے امور کے ماہر وکیل خالد زبرقہ نے الجزیرہ کو بتایا کہ اسرائیلی عدالتی نظام کو مسجد اقصیٰ کی حرمت پر حکمرانی اور عرصہ سے جاری روایت کو تبدیل کرنے کا کوئی قانونی اختیار نہیں ہے۔واضح رہے کہ مجسٹریٹ عدالت کے اس متنازعہ فیصلے کو اگرچہ اعلیٰ عدالت اور اتھارٹی سے توثیق کی ضرورت ہے تاہم اس فیصلے نے اسرائیل کے مسجد اقصیٰ کے احاطہ پر ناجائز قبضے کے خدشات پیدا کر دیے ہیں۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔ 


اپنی رائے یہاں لکھیں