اسدالدین اویسی کے رانچی کے جلسہ عام نے یہ واضح کردیا کہ:’ مظلوم قوم اب متحد ہونا چاہتی ہے

shoibمحمد شعیب القاسمی (9890509295)

  اس مظلوم قوم کو یہ ادراک ہوچکا ہے کہ سیکولرزم ایک بھرم ہے، اور جس نام کے تحت ہم برسوں میں مغالطہ کے شکار رہیں، وہ آستین کا سانپ ہی تھا، جسے ہم نے دودھ پلا پلاکر اژدہا بنایا‘‘۔ رانچی کے اجلاس عام سے یہ واضح ہو گیا کہ اب قوم بھی متحد ہونا چاہتی ہے۔ تمام مسلکی نزاع اور چپقلش اپنی جگہ لیکن یہ بات واضح ہو گئی کہ اب ’’اتحاد‘‘ کے سوا اور کچھ باقی نہیں رہ گیا ہے۔ جمہوریت میں عوام تبدیلی چاہتی ہے اور تلون مزاجی ہی اس جمہوریت کا حسن ہے، اس لیے ہم نے غیروں سے بہت منھ لگایا ۔ چند لمحوں کے لیے اپنوں کو بھی گلے سے لگا کر دیکھا جائے۔ زندگی کیا ہے، تجربات کی وہ بھٹی ہے، جس میں نت نئے نظریات تیارہوتے ہیں، مبادا ہم اگر اس ’’محبت‘‘ میں ناکام بھی ہوگئے تو کیا ہوا؟ موجِ خوں آئے تو آئے اپنی بلا سے ۔

ایک طرف جہاں مظلوم اور دبے کچلےعوام میں خوشی کی لہر ہے تو وہیں ظالموں کے ہوش اڑ ے ہوئے ہیں ۔ ان کے پاؤں کے نیجے کی زمین کھسک گئی ہے ۔ وہ حواس باختہ ہیں اور یہ ہو بھی کیوں نہیں؛ کیوں کہ کسی قوم کو آپ ہمیشہ دبا کر نہیں رکھ سکتے ہیں ۔رانچی میں عوامی سیلاب نے یہ تأثر ضرور پیدا کردیا ہے کہ سیکولرزم کے پاپ کا گھڑا اب پھوٹ چکا ہے- اویسی کو جتنا بھارتی میڈیا اور اپنوں نے بدنام کیا، مردقلندر اویسی اسی قدر ابھرا اور مظلوم طبقہ کی آواز بن کر ایوان سے لے کر سڑکوں تک نمائندگی کی، مظلوم کے حق میں آواز بلند کی ،دبے کچلے مظلوموں کو سہارا دیا، ان کے زخموں پر مرہم رکھا۔ اویسی   جمہوریت کا پاسبان بھی ہے تو ملک کے آئین و دستو ر کا بھی۔ مردِ درویش اور قلندر؛ بلکہ مردِ مجاہد کی یہی فطرت ہے کہ وہ ہر جگہ قلندری اورحق کی بات کہتا ہے۔ آئندہ چنددنوں کے بعد جھارکھنڈ میں انتخابات ہوں گے۔ اب دیکھنا ہوگا کہ مظلوم طبقہ کا سیلاب کیا رنگ لاتا ہے۔ یہ تو عوام پر منحصر ہے کہ وہ کیا چاہتے ہیں اور ان کے ارادے کیا ہیں؟ ۔ امید کرنی چاہیے کہ اویسی کے ہاتھ کو اسمبلی میں بھی مضبوط کیا جائےگا ۔

Coming Soon
Who Will Win Bhokar Assembly Constituency?
Indian National Congress
BJP
Coming Soon
Who Will Win Nanded North MLA Seat
D.P Sawant Congress
Feroz Lala AIMIM
VBA
Shiv Sena
Coming Soon
Who will Win Nanded South MLA Seat
Indian National Congress
ShiveSena
AIMIM
Vanchit Bahujan Aghadi
Dilip Kundkurte Independent

chrome_5UcEeDOjV2
موبائل ٹاور سے جانداروں کی صحت پر خطر ناک اثرات !
حُسینیت اور یزیدیت

WARAQU-E-TAZA ONLINE

I am Editor of Urdu Daily Waraqu-E-Taza Nanded Maharashtra Having Experience of more than 20 years in journalism and news reporting. You can contact me via e-mail waraquetazadaily@yahoo.co.in or use facebook button to follow me