ارملا ماتونڈکر نے مودی پر لی چٹکی۔کہا، انکے جھوٹے وعدوں پربننی چاہئے مزاحیہ فلم
ممبئی: شمالی ممبئی سیٹ سے کانگرس امیدوار اداکارہ ارملا ماتونڈکر نے وزیر اعظم نریندر مودی کی زندگی پر بنی فلم کو مذاق بتایا ہے۔ممبئی میں ایک پریس کانفرنس کے دوران پی ایم مودی پر الزام لگاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہوں نے کوئی وعدہ پورا نہیں کیا ہے۔ بتا دیں کہ وزیر اعظم مودی کی زندگی پر بنی فلم کو الیکشن کمیشن نے ریلیز ہونے سے روک دیا ہے۔فلم پہلے 11اپریل کو ریلیز ہونے والی تھی۔
پارلیمانی امیدوار ارملا ماتونڈکر نے کہا، ” نریندر مودی زندگی پر بنی فلم اور کچھ نہیں بلکہ وزیر اعظم پر ایک مذاق ہے کیونکہ 56 انچ کے سینے کا دعویٰ کرنے والے کچھ بھی کرنے میں بری طرح ناکام رہے ہیں۔ان کی زندگی پر بنی فلم جمہوریت، غربت اور بھارت کے مختلف قسم پر مذاق ہے۔اداکارہ نے مضحکہ خیز لہجے میں کہا کہ ان پر اور ان کے ادھورے وعدوں پر مزاحیہ فلم بننی چاہئے تھی۔
#Mumbai #BollywoodUrduNews #Congress #UrmilaMatondkar #BJP #MPModi Narendra Modi Urmila Matondkar