انقرہ :25 جنوری.دنیا بھر میں مقبول سلطنت عثمانیہ پر بننے والی مشہور زمانہ تاریخی تٴْرک سیریز ’ ارطغرل غازی‘ میں ’ارتک بے‘ کا کردار ادا کرنے والے تٴْرک اداکار آئبرک پیکچن 51 برس کی عمر میں کینسر سے طویل جنگ کے بعد انتقال کر گئے۔51 سالہ تٴْرک اداکار آئبرک پیکچن پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا تھے، آئبرک پیکچن کو ان کے آبائی گاؤں مرسیا میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

آئبرک پیکچن کے انتقال کی اطلاع ’ارطغرل غازی‘ کے ہدایت کار اور پروڈیوسر مہمت بوزداغ نے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے دی۔انہوں نے لکھا ’ہمارے پیارے آئبرک پیکچن، جنہوں نے ارطغرل غازی میں اپنی جاندار اداکاری کا لوہا منوایا، کا انتقال ہوگیا۔ میں اللہ سے اپنے بھائی کے لیے رحم کی دعا کرتا ہوں اور خاندان اور مداحوں کے لیے صبر کی خواہش کرتا ہوں۔