• 425
    Shares

اردھاپور میں گیلے قحط کا اعلان کریں اور 50 ہزار روپے فی ایکڑ کی مدد دیں۔
اردھاپور (شیخ زبیر )

بھوکر اسمبلی یوتھ کانگریس کا مطالبہ …..
ستمبر کے مہینے میں اردھاپور تعلقہ میں 6 ، 7 اور 27 اور 28 ستمبر کو زیادہ سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی ہے.اس دوران 130 ملی میٹر بارش ریکارڈکی گئی ۔اس کی وجہ سے کسانوں کو شدید نقصان پہنچا۔ساری فصلیں ڈوب گئیں اور زمینیں کٹ گئیں۔کسانوں کو امداد کا مطالبہ کانگریس کی جانب سے کیا گیا. اس مطالبے کا میمورنڈم مہاراشٹر کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے کو جمعرات (30) تحصیلدار ، اردھا پور کے ذریعے دیا گیا۔

تعلقہ میں شدید بارش کی وجہ سے سویابین ، کپاس ، جوار ، تور ، منگ ، اڑت، ہلدی ، کیلا اور گنے کی فصلوں کو شدید نقصان پہنچا ہے.

بھوکر حلقہ اسمبلی یوتھ کانگریس نے ایسا مطالبہ کیاہے کہ ضلع کے تمام کسانوں کی بغیر کسی پنچنامہ کے مدد کی جائے۔

اس موقع پر بھوکر اسمبلی یوتھ کانگریس کے جنرل سکریٹری مرزا ابوزر اللہ بیگ ، ڈپٹی میئر ڈاکٹر وشال لنگڑے ، ناندیڑ لوک سبھا یوتھ کانگریس کے جنرل سکریٹری اُما کانت سرودے ، سوپنل پاٹل ٹیکاڑے ، ولاس دیشمکھ ، ارجن گاڑھے ، سائناتھ جادھو ، محمد ایاز ، شیخ مقصود اور دیگر موجود تھے۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔