اردھاپور میں ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کایوم پیدائش منایاگیا

0 34

اردھاپور: 17اکتوبر(شیخ زبیر)اردھاپور شہر کے ڈاکٹر عبدالکلام اردو انگلش پری پرائمری اسکول میں ہندوستان کے سابق صدر جمہوریہ ڈاکٹراے پی جے عبدالکلام کی یوم پیدائش کے موقع پر طالب علم میں تعلیم کے متالق دلچسپی پیدا ہو اس لیے نظموں کا اور ڈرائینگ کا مقابلہ رکھا گیا تھا ۔ جس میں اول دوم سوم آنے والے طلباءکو انعامات سے نوازا گیا ۔ جن طالب میں اُم کلثوم ، محمد فرقان، محمد عرفین ، عاقب پٹھان ، شیخ حذیف شیخ مصور اور دیگر بارہ طلباءکو محمد علی بہو ادیش سوا بھاوی سنستھا کے صدر ایڈوکٹ سید عمران اور نائب صدر سید ارشاد ان کے کے ہاتھوں انعامات تقسیم کیئے گئے۔ اس موقع پر اسکو ل کے ہیڈ ماسٹر محمدعرفان اور اساتذہ ادیب سر، انجم ،زیبا کوثر، سمیہ ناز، عفت ناز اور طلباءو سرپرست حضرات موجود تھے۔