اردھاپور شہر میں یوم جمہوریہ کے موقعے پر عظیم الشان خون عطیہ ک یمپ کا انعقاد عمل میں آیا۔

18

اردھاپور شہر میں یوم جمہوریہ کے موقعے پر عظیم الشان خون عطیہ کیمپ کا انعقاد عمل میں آیا۔
اردھاپور ( شیخ زبیر ) جیسا کے ہم سے جانتے ہیں اس ملک کے عزیز کو حاصل کرنے کیے لیے ہمارے علماءاکرام حضرات نے جان کے نظرانے پیش کر کے انگریزوں کے چنگل سے آزاد کرایا۔ اور اسے سارے جہاں سے اچھا ہندوستان بنایا۔ وطن کو لہو کی ضرورت پڑھنے پر ہمارے آزادی کے رہنماﺅں نے اپنی جان کے نظرانے پیش کیے۔ اور اس ملک کو سر سبز و شاداب بنائے رکھا۔ اس بات کو مد نظر رکھتے ہوئے لیٹس گروپ نے یوم جمہوریہ کے دن خون عطیہ کیمپ رکھ کے قومی یک جہتی کا مظاہر ہ کیا اس کیمپ میں 138 نوجوانوں نے خون کا عطیہ پیش کیا۔ کیمپ میں شہر کے نامور لوگوں نے شرکت کی۔ جس میں اردھاپور پولس اسٹیشن کے پی آئی آشوک جادھو صاحب ، نگر پنچایت صدر چھتر پتی کانوڑھے ڈاکٹر علامہ اقبال اردو ماڈل ہائی اسکول کے ہیڈ ماسٹر جناب مجاہد سر سینیر لیڈر مرزا اختر اللہ بیگ، نگر پنچایت ممبر سلیم قریشی ،نگر پنچایت ممبر قاضی غازی, نگر پنچایت ممبر پٹھان مقتدر خان نگر پنچایت ممبر نامدیو سرودے،نگر پنچایت ممبرسوناجی سرودے،نگر پنچایت ممبرپروین دیش مکھ،نگر پنچایت ممبرمرزا شہباز اللہ بیگ، نگر پنچایت ممبر شیخ رضوان ، نگر پنچایت ممبر وشال لنگڑے، مراٹھی پتر کار کے صدر لکشمن مڑے،پترکار ادھو سرودے ،پتر کار شیخ صابر، شیخ شکیل پتر کار ۔ پتر کا رعرفان پٹھان، ان لوگوں نے شرکت کی۔
خون عطیہ کیمپ کے دوران نگر پنچایت صدر کانوڑھے صاحب نے کہا خون کی قلت سے مریضوں کو کافی پریشانی ہوتی ہے مجھے فخر ہے کہ ہمارے شہر کے نوجوان ایسے خدمت کے کاموں کا انجام دے رہے ہیں جس سے لوگوں کی جان بچائی جاسکتی ہے اس کے بعد اردھاپور پولس اسٹیشن کے پی آئی آشوک جادھو صاحب نے کہا کہ خون کی ضرورت جسے پڑھتی ہے یہ وہی جانتا ہے کہ وہ کس مشکل میں پڑھا ہے ہم سب کو چاہیے کہ خون کا عطیہ دیتے رہے اور پریشان حال لوگوں کی مدد کرتے رہیں۔اس کیمپ کو کامیاب بنانے کے لیے مرزا ظفر اللہ بیگ ،شیخ زیبر پترکار ،مززا شہباز بیگ نے اہم رول ادا کیا اور کیمپ کو کامیاب بنایا۔