اردھاپور تعلقہ شہر کانگریس کمیٹی کی جانب سے جلسہ استقبالیہ کا انعقاد اردھاپور (شیخ زبیر) کانگریس آفس اردھاپور تعلقہ شہر کانگریس کمیٹی کی جانب سے عہدے سے سبکدوش ملازم، پی ایچ ڈی صاحبین اور یوم پیدائش کی مبارک بادی پر مبنی شاندار جلسہ استقبالیہ کا انعقاد کیا گیا. سماجی اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے اردھاپور تعلقہ شہر کانگریس کمیٹی کی جانب سے مختلف شعبہ جات سے منسلک شخصیتوں کا استقبال کیا گیا. اس جلسہ استقبالیہ پروگرام کے صدر اردھاپور تعلقہ شہر کانگریس کمیٹی کے صدر جناب راجیشور شیٹے تھے. مہمان خصوصی کے طور پر ڈائس پر تشریف فرما سبکدوش وستار ادھیکاری پرکاش گھن شام ماٹے، سوامی رامانند تیرتھ مراتھواڑہ یونیورسٹی ناندیڈ سے اردو مضمون میں پی ایچ ڈی حاصل کرنے والے ڈاکٹر ذاکر انعامدار اور ڈاکٹر شیخ عتیق الرحمن ،نامہ نگار لکشمی کانت مڑے، نامہ نگار آنند مورے، شیخ ارشاد بھائی، نامہ نگار سبھاش لونے تشریف فرما تھے. پروگرام کے ابتدا میں تمام مہمانان خصوصی کا استقبال کیا گیا. پروگرام کے ابتدائی کلمات ڈاکٹر قاضی مختارالدین نے پیش کیا. اس کے علاوہ چھتر پتی کانوڑے وینکٹراو ساکھرے، رکن بلدیہ مصور خطیب صاحب، ڈاکٹر ذاکر انعامدار ،ڈاکٹر شیخ عتیق الرحمن نے اپنے خیالات کا اظہار کیا. اس موقع پر کانگریس پارٹی کے سینئر قائد آر آر دیشمکھ، وینکٹراو ساکھرے ،پروین جی دیشمکھ، سرودے، وینکٹی راؤت ،اددھو راو سرودے ،گنونت ویرکر ،مصور خطیب، گوپال پنڈت، پنڈت راؤ لنگڑے، ڈاکٹر وشال لنگڑے، سنتوش لنگڑے، جگننات شیٹےاور چھترپتی کانوڑے حاضر تھے. اس پروگرام کی نظامت کے فرائض گورکھ ناتھ راؤت سر نے انجام دیئے اور اظہار تشکر ایڈووکیٹ گورو سرودے نے پیش کیا.