ناندیڑ:19۔جنوری۔ (ورق تازہ نیوز) اردھاپور، نائگاوں، ماہور نگر پنچایت عام انتخابات 2021-22 19 جنوری کو ووٹوں کی گنتی آج پرامن طریقے سے ہو ئی۔ اعلان کردہ امیدواروں کی تفصیلات درج ذیل ہیں۔اردھا پور نگر پنچایت کے عام انتخابات میں انڈین نیشنل کانگریس کے 10 امیدوار، بھارتیہ جنتا پارٹی کے 2 امیدوار، نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کا 1 امیدوار، آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے 3 امیدوار اور 1 آزاد امیدوار منتخب ہوا۔ کامیاب امیدواروں کومحصولہ ووٹوں کی تفصیل اس طرح ہے ۔

شیٹے شالینی وینکٹیش کو 614 ووٹ، لنگڑے پلاوی وشال کو 646 ووٹ، سرودے سونا جی وٹھل کو 472 ووٹ، کنوڑے پنڈلک ماروتی کو 419 ووٹ، دیشمکھ ویشالی پراوین کو 700 ووٹ، راوت میناکشی وینکٹ راو کو4 49 ووٹ ملے، قاضی سائرہ بیگم قاضی صلاح الدین کو954‘خطیب یاسمین مصبیر433‘ قریشی محمدسلیم302 ووٹ، سرودے نام دیو سیتارام کو 509 ووٹ اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے شیخ ذاکر صغیر کو 599 ووٹ ملے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے پرہلاد کنہوپاترا ماٹے کو 504 ووٹ ملے، لنگڑے یادوجی سکھرام کو 298 ووٹ ملے اور آزاد امیدوار مبودھرکھا سکندرکھا سکندرکھا کو 768 ووٹ ملے۔

ماہور نگر پنچایت کے عام انتخابات میں نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے 7 امیدوار، انڈین نیشنل کانگریس کے 6 امیدوار، شیوسینا کے 3 امیدوار اور بی جے پی کا ایک امیدوار منتخب ہوا۔ نائیگاوں نگر پنچایت انتخابات میں انڈین نیشنل کانگریس پارٹی نے تمام 17سیٹوں پرتاریخی جیت حاصل کی چناوسے قبل ہی تین امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوئے تھے۔ نائیگاوں حلقہ سے بی جے پی کاایم ایل اے اور ایم ایل سی کارام پاٹل راتولی کر کا بھی تعلق اسی تعلقہ سے ہے مگر یہاں پرکانگریس قائد وسنت راو چوہان کی قیادت میں پارٹی نے بے مثال کامیابی حاصل کی۔