اردو یونیورسٹی کے طلبا کا وپرو اور ٹاٹا کنسلٹنسی کےلئے انتخاب

0 19

حیدرآباد ، 21 دسمبر (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، شعبہ کمپیوٹر سائنس وانفارمیشن ٹکنالوجی کے دو طلبا کامشہور انفارمیشن ٹکنالوجی کمپنیوں وپرو اور ٹاٹا کنسلٹنسی سرویسس کے لیے انتخاب عمل میں آیا ہے۔ڈاکٹر بونتھو کوٹھیا، ٹریننگ اینڈپلیسمنٹ آفیسر، سی ایس اینڈ آئی ٹی کے بموجب ضیا الرحمن، طالبعلم بی ٹیک(فائنل ایئر، سمسٹر 7) کا بحیثیت پراجیکٹ انجینئر ، آئی ٹی کنسلٹنگ کمپنی وپرو(Wipro) میں تقرر ہوا جبکہ ملٹی نیشنل آئی ٹی سرویس پرووائڈر ٹاٹا کنسلٹنسی سرویسس (TCS) نے مہدی حسن طالب علم بی ٹیک (سمسٹر 7) کو بحیثیت سافٹ وئیر انجینئر اپنی کمپنی کے لیے منتخب کیا ہے۔پروفیسر عبدالواحد، ڈین اور ڈاکٹر پردیپ کمار، صدر شعبہ نے دونوں طلبہ کو مبارکباد پیش کی۔