”اردو “ہندوستان کی سب سے بہترین زبان:اشوینی شندے(ڈی واے ایس پی)

اردھاپور:29ڈسمبر )شیخ زبیر (شہر کے ضلع پریشد اردو ہائی اسکول میں جماعت دہم کے طلبہ ہو طالبات کو تعلیمی رہنمائی پروگرام رکھا گےا تھا جس میں شہر کی ( D.Y.S.P ) نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کی سب سے بہترین زبان اردو زبان ہے تعلےم حاصل کرنے سے انسان ترقی کی راہ پر گامزان ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ اس جدید دور میں واٹس آپ فےس بک انٹرنےٹ کے ذریعہ نوجوان کئی غیر ضروری کام انجام دے رہے ہے لہذا اسکا صحیح استعمال کرے اور اپنے پاس بک ATM کا رڈ کا نمبر کسی اجنبی کو نہ دیں اور میں قران شریف کا مطالعہ کررہی ہوں۔اسکے بعد محترمہ سمل وار اشوےنی میڈم نگر پنچاےت کا رکن نے کہا تعلیمی میدان میں نوجوانوں کو بڑھ چڑھ کر حصہ لےنا چاہیے اور اپنی زندگی کو سنوار نا چاہئے۔اسکے بعد شیخ حِنا میڈم ڈاک گھر نے اپنے خطاب میں کہالڑکوں کو تعلیم حاصل کرنا بے حد ضروری ہے زندگی میں خدا نخواستہ کوئی مسلہ درپیش ا±ے تو اپنے پےروں پر کھڑے ہونے کی طاقت موجود ہوں ہوم ورک کرنے کو صبع کا وقت بہت بہتر ہوتا ہے۔اسکے بعد فاروقی میڈم نے کہا کہ طلبہ و طالبات اپنے ہوم ورک پر دھےان دےں ،امتحانات کہ تیا ریاں شروع کریں اور اپنے علم میں اظافہ کریں۔اسکے بعد سید اظہر نے اپنے مستقبل میں پڑھ لکھ کر اپنے والدین کا نام روشن کرنے کا اور اپنے شہر کا نام روشن کرنے کا طلبہ و طالبات سے خطاب کے دوران کہا اس موقع پر نامہ نگار لکشمی کانت مورے، نامہ نگار شیخ صابر،نامہ نگار شیخ زبیر موجود تھے۔

Leave a comment