اردو کی پیدائش مہاراشڑمیں ہوئی ہے سب سے زیادہ اردویہاں بولی جاتی ہے کوکن میں اردو اسکول کی اکثریت ہےممبرا میں نئے آصف اقبال کے شعرعی مجموعہ نیا آسمان کا کابینی وزیر جتیندر اوہاڈ کے ہاتھوں رسم اجرا و پذیرائی
تھانے(آفتاب شیخ)
ممبرا کے مقامی ایم ایل اے و کابینی وزیر ڈاکٹر جتیندر اوہاڈ کے ہاتھوں شولاپور کے معروف شاعر آصف اقبال کے کلام کا مجموعہ نیا آسمان و پذیرائی عمل میں آئی جہاں ڈاکٹر جتندر اوہاڈ نےکہا کہ اردو کی پیدائش ہی مہاراشٹر میں ہوئی ہے یہ اس ریاست کی زبان ہے آج بھی اردو کا چلن کہنے سننے او بولنے کا سب سے زیادہ رواج مہاراشٹر میں ہی ہے۔
شولاپور کے معروف شاعر آصف اقبال کے شعری مجموعہ ’ نیا آسمان‘ کا رسم اجراء ممبرا میں ڈاکٹر اسد اللہ خان اسکول میں کابینی وزیر و مقامی ایم ایل اے ڈاکٹر جتیندر اوہاڈ کے ہاتھوں عمل میں آئی جہاں ڈاکٹر اوہاڈ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے افسو س ہے کہ میں اتنے دنوں تک اردو والوں کے بیچ رہنے کے باوجود بھی اردو نہیں سیکھ سکا حالانکہ میں بہت کوشش کی بہت لوگوں سے کہا کہ مجھے اردو سکھادو۔ انھوں نے مزید کہا لیکن اس کے باوجود مجھے شعر و شاعری سے بڑ الگاو ہے میں اردو زبان کی پیدائش مہاراشٹر کی ہے یہ دلوں کو جوڑنے والی اور محبت کی زبان ہے جتیند راوہاڈ نے کہا کہ اردو کے شعراء اقبال ، غالب ، میر، اور ادھر فلمی دنیا کے کئی شعراء، نئے میں راحت اندوری ، منور رانا وغیرہ کے کلام کو سنیں تو دل کو چھو جانے والے اشعار ہوتے ہیں ان لوگوں کے کلام میں محبت اور حب الوطنی جھلکتی تھی لیکن آج نئے دور کے شعراء نوجوان شعراء اپنے اشعار سے لوگوں میں نفرت، اور تعصب پھیلانے کا کام کررہے ہیں وہ کام جو علماء کو کرنا چاہئے یہ شعراء مشاعروں سے اپنے اشعار سے کرنے کی کوشش کرتے ہیں جو کہ انھیں زیباء دیتا۔ جتیندر اوہاڈ نے اس موقع پر اسد اللہ خان کی جانب متوجہ ہوکر انھیں مشورہ دیا کہ وہ اپنے شولاپور والے اسکول میں اردو، انگلیش کے علاوہ مراٹھی کا نصاب رکھیں آج اس ریاست میں رہنے والے کئی مسلم نوجوان ایسے ہیں جو مراٹھی نہ جاننے کے سبب صلاحیت، علمی ڈگریاں ہونے کے باوجود بھی نوکریوں سے محروم رہ جارہے ہیں۔ اس لئے میں میری یہ سوچ ہے کہ اردو سیکھو، انگلیش بھی پڑھو لیکن مراٹھی جاننا لازمی ہے۔ کابینی وزیر جتیندر اوہاڈ نے مزید کہا کہ خطہ کوکن کے مسلم حضرات اور اسی طرح مہاراشٹر کے کئی اضلاع کے مسلم جو مراٹھی ماحول میں رہتے ہیں لیکن وہ مراٹھی سے نا آشناء ہوتے ہیں آج خطہ کوکن میں مراٹھی اسکولوں کا چلن ختم ہوتا جارہا ہے انکی جگہ اردو کے یا انگریزی کے اسکول کھل رہے ہیں اس موقع پر قائد نونسل سیاسی حلقوں سے این سی پی کے سینئر لیڈر سید علی اشرف، ٹی ایم سی کے اپوزیشن لیڈر اشرف (شانو) پٹھان و این سی پی ممبرا کلوا صدر و رکن ٹی ایم ٹی شمیم خان، مقامی کوآرڈینٹر کارپوریٹر و سماجی کارکن عمران سرمے بھی موجود تھے۔ یہاں جتیندر اوہاڈ کے ہاتھوں کتاب کی نقاب کشائی (رسم اجراء) ہونے کے ساتھ ساتھ آصف اقبال کو اوہاڈ کے ہاتھوں شیلڈ و اعزاز سے بھی نوازا گیا۔ اس دوران اعجاز ہندی، سید فاروق، سراج شولا پوری، احتشام نشتر ودیگر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے شاعر آصف اقبال و ان کی کتاب نیا آسمان کی خصوصیات پیش کیں۔ جب کہ اسد اللہ خان ، پرنسپل ضیاءاللہ خان، اشفاق صدیقی، شاہد ندیم، ہنگامہ اعظمی و دیگر مہمانان موجود تھے۔ پروگرام کی نظامت ڈاکٹر اسد اللہ خان و ان کے بھائی ضیا اللہ خان نے فرمائی۔