اقرا شاہین کی اردو کتاب میلہ کے تئیں بیداری ریلی

13

جلگاؤں، 23 دسمبر۔ اقرا ایجوکیشن سوسائٹی، جلگاؤں کے زیر اہتمام اور انجمن محبان اردو کتب، مالیگاؤں کے اشتراک سے چار روزہ اردو کتاب میلہ 27 تا 30 دسمبر 2022ء جلگاؤں میں اقرا اردو ہائی اسکول، سالار نگر کے میدان پر منعقد ہونے جا رہا ہے۔

اسی مناسبت سے مختلف پروگرام اور ثقافتی سرگرمیاں منعقد کی جا رہی ہیں۔ اسی سلسلے کی ایک کڑی کے طور پر اقرا شاہین اردو ہائی اسکول، مہرون، جلگاؤں کے طلبہ کی جانب سے علاقہ مہرون میں ریلی نکالی گئی جس میں طلبہ نے ’اردوزندہ باد‘،’سب سے پیاری زبان اردو،ہماری زبان اردو‘ کے نعرے لگائے۔ طلبہ نے اس دوران گھر گھر جا کر کتاب میلے کے پمفلٹ تقسیم کیے اور لوگوں سے میلہ میں کثیر تعداد

میں شرکت کی گزارش کی۔ اس ریلی کا مقصد لوگوں کو کتاب میلہ میں شرکت کی ترغیب دینا تھا۔ ریلی کو کامیاب بنانے کے لیے اسکول ھٰذا کے صدر مدرس شیخ گلاب اسحٰق،افتخار غلام رسول، شیخ برکت علی، سید منظور، عمران خان، شیخ محسن، صابر شیخ، کاشف شیخ، روشن شیخ، شیخ عتیق احمد،عتیق احمد خان اور دیگر اساتذہ نے محنت کی۔