اورنگ آباد : 8 مئی (یو این آئی) اردو زبان و ادب کی ترقی و ترویج کے لیے مہاراشٹر حکومت نے مختلف شہروں میں "اردو گھر” بنانے کا قابل قدر اور مثالی فیصلہ کیا ہے۔اس ضمن میں 6 مئی کو جاری کردہ حکومتی جی آر میں حکومت نے اپنے فیصلے کی صراحت کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ 2011 کی مردم شماری کے مطابق، 1.25 لاکھ آبادی والے ایسے شہر جہاں قابل لحاظ اور بڑے پیمانے پر اردو زبان استعمال کی جاتی ہو، وہاں پر اردو گھر تعمیر کیےجائیں گے۔

حکومتی فیصلے کے مطابق، اردو زبان و ادب کی ہمہ گیر و ہمہ جہت ترقی و ترویج کے لیے ، اردو زبان اور مراٹھی زبان کے ادیبوں، شاعروں ، دانشورں اور مصنفین کے مابین میل ملاپ اور تبادلہ ِخیالات و افکار کے ذریعے اردو زبان کی ترقی کی راہیں ہموار کرنے کی غرض سے ممبئی شہر، ممبئی کے مضافات، تھانے، اورنگ آباد ، پربھنی، امراوتی، اکولہ، جلگاؤں، بلڈھانہ، دھولیہ، پونا، اور بیڑ میں اردو گھر بنائیں جائیں گے