Waraqu E Taza Online
Nanded Urdu News Portal - ناندیڑ اردو نیوز پورٹل

اردو اخبارات سے وابستہ معروف فوٹو جرنلسٹ عبیدخان شدید علیل،اسپتال داخل

ممبئی،18،اکتوبر(یواین آئی)معروف فوٹو جرنلسٹ اوراردو ذرائع ابلاغ کی مقبول ترین اور ہردل عزیز  شخصیت عبید خان کو گزشتہ شب شدیددورہ قلب کے بعد جنوبی ممبئی کے ایک نجی اسپتال میں داخل کیا گیا ،گھریکو ذرائع کے مطابق ان کی حالت مستحکم ہے۔ذرائع کے مطابق نصف شب کو دورہ قلب کے بعد اسپتال میں فوری طور پر انکی انجوگرافی اور انجو پلاسٹی کی گئی ہے،وہ انتہائی نگہداشت کے شعبہ میں ماہر ڈاکٹروں کی نگرانی میں زیر علاج ہیں۔
بتایا جاتا ہے کہ گزشتہ روز مشہور تعلیمی ادارہ انجمن اسلام میں یوم سرسید پر ادارہ کو تعلیمی خدمات کے لیے دیئے جانے والے اعزاز کی براہ راست نشریات کی ذمہ داری عبید خان کی ہی تھی،کئی دن کی محنت اور بھاگ دوڑ کے دوران اچانک رات میں ان کی طبیعت بگڑ گئی اور انہیں اسپتال داخل کیا۔جہاں کئی تشخیص کے بعد ان کی حالت مستحکم ہے۔اردو جرنلسٹ ایسوسی ایشن نے سن کی جلد صحت یابی کیلئے امید ظاہر کی ہے،ایسوسی ایشن کے صدر بزرگ صحافی خلیل زاہد نے کہاکہ ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ جلد از جلد شفا عطا فرمائے۔ ایسوسی ایشن اس موقع پر سن۔کے اہل خانہ سے ہمدردی ظاہر کرتی ہے۔