• 425
    Shares

ناندیڑ:28 ستمبر (ورق تازہ نیوز)اردوگھر ناندیڑ کی ثقافتی کمیٹی و ثقافتی ذیلی کمیٹی کے زیراہتمام 6 اکتوبر تا 26 اکتوبر 2021‘ ٹی ای ٹی(ٹیچرس اہلیتی ٹیسٹ) ورکشاپ وکوچنگ برائے مسلم اقلیتی طلباءو طالبات منعقد ہورہا ہے ۔ورکشاپ سے استفادہ کرنے کے خواہشمند طلباءو طالبات اردوگھر ناندیڑ میں مورخہ 29 ستمبرتا یکم اکتوبر بوقت صبح نو بجے تادوپہر دو بجے معمولی فیس فی کس 300 روپے اداکرکے اپنا رجسٹریشن کرواسکتے ہیں ۔

ورکشاپ اردوگھر ‘مدینہ نگرناندیڑ میں روزانہ دو اجلاسوں میں منعقدہورہا ہے۔ پہلااجلاس صبح نو تادوپہر ایک بجے اور دوسرا دوپہردو بجے تام شا م چھ بجے رکھاگیا ہے۔ ورکشاپ اردو زبان میں ہوگ ۔جس میںتقریبا 40ماہر اساتذہ لکچردیںگے۔طلباءکی تربیت کریںگے۔ ورکشاپ کےلئے ناندیڑ ضلع کے علاوہ دیگر اضلاع کے طلبا و طالبات رجسٹریشن کرواسکتے ہیں۔جاریہ سال کے لئے جن ڈی ایڈ اور بی ایڈ پاس طلباءنے TET

 

-2021 کےلئے فارم داخل کیا ہے انہی کارجسٹریشن کیاجائے گا۔ فیس کے ساتھ ٹی ای ٹی رجسٹریشن کے فارم ]آدھارکارڈ کی زیراکس کاپی کے علاوہ موبائیل فون نمبر اور پاسپوورٹ سائئز کی ایک تصویر دینا لازمی ہے اس طرح کی معلومات ثقافتی کمیٹی کے ممبران محمدتقی (مدیراعلیٰ ورق تازہ ) ‘ایڈوکیٹ محمدعبدالرحمن صدیقی ‘ محمدمنتجب الدین (ایڈیٹر ناندیڑٹائمز) ‘ کوآرڈینٹر مظفرالدین ‘حبیب مسعود ‘ذکی قریشی ‘ ڈاکٹرشبانہ درانی نے دی ہے ۔ انھوں نے مسلم اقلیتی طلبا کےلئے زیادہ سے زیادہ تعداد میںرجسٹریشن کروانے کی اپیل کی ہے ۔

آج برو ز منگل 28 ستمبر کودوپہر ڈھائی بجے اردو گھر میں ثقافتی و ثقافتی ذیلی کمیٹی کے ممبران کاایک اہم اجلاس ہوا جس میں محمدتقی ‘ ایڈوکیٹ محمد عبدالرحمن صدیقی‘ ڈاکٹردرانی شبانہ ‘ڈاکٹر تحسین انجم ‘ محمدمظفرالدین ‘ حبیب مسعودعلی ‘ذکی احمدقریشی‘محمد منتجب الدین نے شرکت کی ۔ ورکشاپ کے انتظامات کے تمام نکات پرغور وخوص کیااورسبھی ورکشاپ کو کامیاب بنانے کےلئے اپنا تعاون و اشتراک دینے کاوعدہ کیا۔

 

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔