ناندیڑ:18 جولائی۔( ورق تازہ نیوز)خانقاہ المکھا شاہی بڑی درگاہ گاڑی پورہ میں ناندیڑ اردوگھر کی ثقافتی کمیٹیوں کے غیرسرکاری ممبران کے اعزاز میں ایک شاندار جلسہ تہنیت کاانعقاد عمل میں آیا ۔ یہ جلسہ حضرت سید شاہ محمدنصیرا لدین شمیم صاحب قبلہ سجادہ نشین ومتولی درگاہ حضرت مخدوم میراں مکھاشاہ اولیاءؒ کی صدارت میں منعقد ہوا ۔ مہمانان خصوصی حضرت محمدکمال الدین صدیقی صاحب ساجد اورمولانا مفتی محمد شمس الدین صدیقی تھے ۔

نظامت کے فرائض سید شاہ امین الدین شہباز نے عمدگی سے انجا م دئےے ۔ابتداءمیںحضرت سیدشاہ محمدنصیرالدین سجادہ نشین نے ثقافتی کمیٹی کے اراکین محمدتقی مدیراعلیٰ ورق تازہ‘ محمد عبدالرحمن صدیقی ایڈوکیٹ ‘قاضی محمدادریس علی سحر اور منتجب الدین مدیرناندیڑ ٹائمز کی شال پوشی اور گلپوشی کی انھیں تہہ دل سے مبارکباد پیش کی ۔ان کے بعد شہر کی معتبر و محترم شخصیت محمد عبدالسلام نے صدر جلسہ اور مہمانان خصوصی کے بعد ثقافتی کمیٹیوں کے اراکین کی شال پوشی اورگلپوشی کرکے انھیں رکن نامزد ہونے پردلی مبارکباد پیش کی۔

جلسہ شرکاء نے بھی مہمانوں اور کمیٹیوں کے اراکین کی گلپوشی اورشال پوشی کی ۔ اس موقع پر حضرت کمال الدین صدیقی ‘محمدعبدالرحمن صدیقی ‘ محمدتقی ‘منتجب الدین‘مولانا عبدالعظیم رضوی ‘ نے اپنے خیالات کااظہار کیا۔ جلسہ میںشہر کی معززشخصیات کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔ جن میں خورشید احمد‘ منیرالدین زمیندار ‘تمیز احمدپرواز‘محمودعلی سحر‘عبدالوہاب ‘محمدظہیرالدین بابر‘سہیل احمدصدیقی‘ منظور ہاشمی ‘ محمدسلیم سوداگر ‘ محمدابراہیم مکرانی ‘و برادر‘ محمدنثاراحمد‘سجاداحمد وغیرہ شامل تھے۔