اردن کی پارلیمنٹ میں گھونسہ بازی

0 16

عمان : اردن کی پارلیمنٹ اکھاڑے میں تبدیل ہوگئی ، حکومتی اور اپوزیشن اراکین آپس میں لڑ پڑے۔ عرب میڈیا کے مطابق اردن کی پارلیمنٹ میں آئین میں ترامیم کا بل پیش کرنے کے دوران اپوزیشن اور حکومتی ارکان کے درمیان بحث شروع ہوئی اور دیکھتے ہی دیکھتے اراکین نے ایک دوسرے پر گھونسوں کی برسات کردی۔