• 425
    Shares

دوحہ۔ جنوبی مشرقی شام میں سیکورٹی کے بگڑتے حالات کے درمیان اردن نے شام کے ساتھ متصل جابرکے نام سے موسوم سرحد کو عارضی طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اردن کے وزارت داخلہ کے ایک اہلکار نے سرکاری نیوز ایجنسی اردن نیوز ایجنسی (پیٹرا) کو اس حوالے سے آگاہ کیا۔ وزارت کے ایک افسر نے ہفتے کے روز کہا کہ جابر کراسنگ مناسب حالات پیدا ہونے تک سامان اور مسافروں کی نقل و حرکت کے لیے بند رہے گی۔ اس سے قبل جابر بارڈر کو کورونا وبا کے سبب بند کردیا گیا تھا تاہم دونوں ممالک نے جولائی کے آخر میں اپنی کارروائیاں دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ شام کے ایک فوجی ذرائع نے اسپوتنک کو بتایا کہ شامی سرکاری افواج نے ان دہشت گرد گروہوں کے خاتمے کے لئے مہم شروع کی ہے جو مقامی حکام کی جانب سے امن معاہدے کے باوجود درعا میں ہتھیار ڈالنے سے انکار کرتے ہیں۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔ 


اپنی رائے یہاں لکھیں