اردن میں ایک نایاب بیماری،ٹیومر جو مرد میں حمل کے ہارمون خارج کرتا ہے
اردن میں حمل کے طبی معائنے میں ایک نایاب بیماری کا انکشاف ہوا ہے جو پہلی بار اردن میں ریکارڈ کی گئی، جہاں چالیس کی دہائی میں ایک آدمی کا نتیجہ مثبت آیا۔ یہ واقعہ مریض کے لبلبہ میں ٹیومر کے جگر میں پھیلنےکا نتیجہ بتایا جاتا ہے۔اردنی ہسٹوپیتھولوجی کنسلٹنٹ ڈاکٹر حسام ابو فرسخ نے ’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘ کو ایک بیان میں کہا کہ ایک 42 سالہ شخص کا حمل کا ٹیسٹ مثبت آیا،
جو پہلے تو حیران کن تھا اور معائنے اور دستاویزات کے بعد یہ ثابت ہو گیا۔ واضح رہے کہ یہ ایک تسلی بخش حالت تھی۔ڈاکٹر ابو فرسخ نے تصدیق کی کہ حمل کا ٹیسٹ مثبت آیا، جولبلبہ میں موجود ٹیومر سے حمل کے ہارمون کے اخراج کے نتیجے میں جگر میں پھیل گیا۔
انھوں نے مزید کہا کہ "جگر کے ٹیومر سے نمونے لینے کے بعد سی ٹی اسکین کے تحت اور ایک خوردبین کے ذریعے جانچ پڑتال سے یہ پتہ چلا کہ ٹیومر حمل ہارمون کو خارج کرتا ہے.ڈاکٹر ابو فرسخ نے تصدیق کی کہ "اس شخص کا کیس ٹیومر کی ایک غیر معمولی طبی حالت کی نمائندگی کرتا ہے اور اس کا اپنا طریقہ علاج ہے۔”