• 425
    Shares

امان : اردنی ایوان شاہی نے پیر کو بیان جاری کرکے کہا ہے کہ ولیعہد شہزادہ الحسین بن عبداللہ الثانی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے ہیں۔ شاہ عبداللہ ثانی اور ملکہ رانیہ 5 روز کے لیے ہاؤس آئسولیشن میں چلے گئے۔ اردن کے ایوان شاہی میں مقررہ نظام کے مطابق پیر کو ولیعہد کا معمول کا معائنہ کیا گیا تھا۔ رپورٹ پر معلوم ہوا کہ وہ کورونا وائرس میں مبتلا ہیں۔ایوان شاہی نے بیان میں بتایا ہے کہ شہزادہ الحسین کورونا ویکسین لے چکے ہیں۔ وائرس لگنے کے معمولی سے اثرات ہیں۔ ان کی صحت بہت اچھی ہے۔ایوان شاہی کے بیان میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ویکسین لینے والوں کے وائرس زدہ سے ملنے پر مقررہ قانون کے مطابق شاہ عبداللہ ثانی اور ملکہ رانیہ پانچ روز کیلئے ہاؤس آئسولیشن میں چلے گئے۔ دونوں میں سے کوئی بھی وائرس میں مبتلا نہیں ہے۔اردن میں وزارت صحت کے مطابق پیر کو پچھلے 24 گھنٹے میں کورونا کے ایک ہزار 15 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 17اموات ہوئی ہیں۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔ 


اپنی رائے یہاں لکھیں