ارجنٹائن کی جیت کی خوشی میں ہوٹل مالک نے بریانی مفت تقسیم کی

304

تھریشور: کیرالہ کے تھریشور میں فیفا ورلڈ کپ میں ارجنٹائن کی جیت کا جشن منانے کے لیے ایک ہوٹل کے مالک نے اپنے طریقے سے ارجنٹائن کے 1000 فٹ بال شائقین کو بریانی مفت کھلائی۔

تھریشور کے راک لینڈ ہوٹل کے مالک شیبو پورتھر ارجنٹائن کے کھیل کے دیوانے ہیں اور انہوں نے پہلے ہی اعلان کر دیا تھا کہ اگر اس بار ارجنٹائن کی ٹیم فیفا ورلڈ کپ جیتتی ہے تو وہ اس ٹیم کے کھیل کے دیوانے فٹ بال کے 1000 شائقین کو مفت بریانی کھلائیں گے ۔ اب ارجنٹائن کی جیت کے بعد ہوٹل مالک نے اپنا وعدہ پورا کرتے ہوئے 1000 فٹ بال شائقین کو مفت بریانی کھلائی۔

کل فٹ بال میچ ختم ہونے کے بعد شیبو اپنے ہوٹل کے کارکنوں کے ساتھ باورچی خانے میں واپس آیا کیونکہ اس نے اپنے وعدے کے مطابق اگلے دن لوگوں کو بریانی کھلانی تھی اور بریانی پکانا شروع کر دی۔ آج جو بھی شیبو کے ہوٹل پہنچے اسے مفت میں گرم بریانی کھانے کو ملی۔ صبح 11.30 بجے کے قریب فٹ بال کے شائقین کی بڑی تعداد ہوٹل کے آس پاس جمع ہوگئی۔

شیبو نے اپنے ہوٹل میں آنے والوں کو مفت بریانی کھلا کر 36 سال بعد ارجنٹائن کی فیفا ورلڈ کپ جیتنے کا جشن منایا۔