ممبئی مہاراشٹر میں لاؤڈاسپیکر تنازعہ کے درمیان گزشتہ دنوں ناسک کے پولیس کمشنر دیپک پانڈے نے حکم جاری کیا تھا کہ اذان کے وقت کسی کو بھی لاؤڈاسپیکر سے ہنومان چالیسا یا بھجن بجانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ان کا اب ناسک سے تبادلہ کر دیا گیا ہے۔ دراصل مہاراشٹر حکومت نے بدھ کے روز 40 سینئر افسروں کا تبادلہ یا پروموشن کیا ہے۔ اس فہرست میں ناسک پولیس کمشنر دیپک پانڈے کا نام بھی شامل ہے۔ ان کے نام پر سبھی کی توجہ اس لیے جا رہی ہے کیونکہ انھوں نے ناسک میں مسجدوں کے 100 میٹر کے دائرے میں اذان سے 15 منٹ پہلے اور بعد میں لاؤڈاسپیکر پر کوئی بھی مذہبی بھجن یا گانا نہ بجانے کا حکم دیا تھا۔