ادے پور میں درزی کے قتل کا ویڈیو شیئر کرنے پر 5 گرفتار

47

جے پور: راجستھان کے ہنومان گڑھ میں پولیس نے 5 لوگوں کو گرفتار کیا ہے جنہوں نے ادے پور قتل عام کی ویڈیو اور ہتھیاروں کی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی تھیں۔ راجستھان پولیس نے لوگوں سے کہا تھا کہ وہ 28 جون کے قتل کا ویڈیو شیئر نہ کریں۔

پولیس سپرنٹنڈنٹ (ایس پی) اجے سنگھ نے کہا کہ سراج الدین حسین (36) کو ہنومان گڑھ شہر سے ادے پور قتل عام کی ویڈیو گردش کرنے پر گرفتار کیاگیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ ان ملزمان کو سنگاریہ، صدر، ہنومان گڑھ ٹاؤن اور نوہر تھانہ علاقوں سے گرفتار کیا گیا ہے۔ ونود پوری (26س) کو پولیس اسٹیشن انچارج سنگاریا امی چند نے پیر کے روز سوشل میڈیا پر ہتھیاروں کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو پوسٹ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔

جبکہ صدر تھانہ علاقہ میں راج کمار جاٹ (35) اور محمد شکور (50) کو سوشل میڈیا پر لائسنس یافتہ ہتھیار کے ساتھ ایک دوسرے شخص کی تصویر پوسٹ کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے۔ نوہر تھانہ علاقہ میں پون کما ر نے نقلی پستول کے ساتھ اپنی تصویر پوسٹ کرنے پر گرفتار کیا گیا۔