اُدے پور قاتلوں پر وکلاء کا حملہ، جے پور NIA کورٹ میں بھیڑ بے قابو: ویڈیو دیکھیں

232

جئے پور : (ایجنسیز ) 48 سالہ درزی کنہیا لال کو منگل کو ادے پور میں دو افراد نے قتل کر دیا جنہوں نے اس قتل کو فلمایا بھی تھا۔ درزی کنہیا لال کے بہیمانہ قتل کے دو ملزمین پر آج جے پور کی عدالت کے باہر ایک بڑے ہجوم نے حملہ کر دیا۔ 48 سالہ کنہیا لال کو منگل کے روز دو افراد نے قتل کر دیا جنہوں نے اس قتل کو فلمایا تھا۔ اور بعد میں ریاض انصاری اور غوث محمد نے ایک اور ویڈیو جاری کی جس میں انہوں نے قتل کے بارے میں معلومات دی اور وزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بنانے کی دھمکی بھی دی۔ انصاری اور غوث محمد کو قتل کے چند گھنٹے بعد گرفتار کیا گیا۔ دو اور لوگوں کو، جو مبینہ طور پر کنہیا کی دکان کی ایک ریکی اور اس کے قتل کی مبینہ سازش میں ملوث تھے، کو بھی بعد میں گرفتار کیا گیا۔

چاروں ملزمین کو آج جے پور میں نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت کے احاطے میں پولیس کے بھاری انتظامات تھے اور کئی وکلاء نے ’’پاکستان مردہ باد‘‘ اور ’’کنہیا کے قاتلوں کو پھانسی دو‘‘ جیسے نعرے لگائے۔عدالت نے آج قاتلوں کو 12 جولائی تک این آئی اے کی تحویل میں دے دیا۔

https://fb.watch/d–xaW9OY2/

اپنے قتل سے چند دن پہلے، کنہیا لال نے مقامی پولیس کو بتایا تھا کہ انہیں اپنے اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر دھمکیاں موصول ہوئی ہیں، جو بظاہر معطل شدہ بی جے پی لیڈر نوپور شرما کے پیغمبر محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں تبصرہ کی "سپورٹ” کر رہی ہے۔