ادے پور: سر قلم کرنے کے بعد ویڈیو اپ لوڈ کروں گا، 10 دن پہلے ریاض نے دھمکی دی تھی

0 39

ادے پور:(ایجنسیز) میں دن دیہاڑے ایک درزی کے قتل کے بعد حالات کشیدہ ہیں۔ پولیس نے ادے پور ضلع میں انٹرنیٹ بند کر دیا ہے۔ کئی علاقوں میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔ قتل میں ملوث ریاض محمد کی ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے۔ ریاض نے یہ ویڈیو واقعے سے تقریباً 10 دن پہلے 17 جون کو بنائی تھی۔ ویڈیو میں ریاض محمد کا کہنا ہے کہ ‘میں یہ ویڈیو جمعہ کے دن بنا رہا ہوں۔

17 (جون) تاریخ ہے۔ میں یہ ویڈیو اس دن وائرل کروں گا جس دن اللہ کی شان میں بے گستاخی کرنے والے کا سر قلم کروں گا۔اس طرح کی رپورٹ آج تک نیوز پورٹل پرشائع ہوئی ہے ۔جس میں مزید بتایاگیا کہ منگل کو سوشل میڈیا پر نوپور شرما کی حمایت میں پوسٹ کرنے پر ایک درزی کنہیا لال کا گلا کاٹ کر قتل کر دیا گیا تھا۔ کہا جا رہا ہے کہ یہ پوسٹ ان کے 8 سالہ بچے نے کی تھی۔
پولیس قتل میں ملوث ریاض محمد اور غوث محمد کو ضلع راجسمند سے گرفتار کیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ کنہیا لال نے 18 جون کو سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا تھا۔ اس دن ہی کنہیا لال کے موبائل پر واٹس ایپ اسٹیٹس ڈالا گیا تھا۔ پوسٹ کرنے کے بعد ہی اسے دھمکیاں ملنا شروع ہو گئیں۔ اورآج (28 جون کو دوپہر کے وقت انھیںقتل کردیاگیا