ادھو ٹھاکرے کے بھتیجے کی ایکناتھ شندے سے ملاقات : حمایت کا اعلان

501

نہار ٹھاکرے کی سی ایم شندے سے ملاقات کو بال ٹھاکرے کی وراثت کا دعویٰ کرنے کے لیے علامتی اقدام کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ جبکہ خاندان ایک دوسرے سے قریب نہیں ہیں۔

ممبئی: مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ کے عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد شیو سینا کو برقرار رکھنے کے لیے جدوجہد کرتے ہوئے، ادھو ٹھاکرے کو آج سیاسی نظریات کے معاملے میں ایک اور جھٹکا لگا – ان کے بھتیجے نیہار ٹھاکرے نے، (جو اب تک سیاست میں فعال نہیں ہے)، نے چیف منسٹر ایکناتھ شندے سے ملاقات کی اور حمایت کا وعدہ کیا۔

نہار ٹھاکرے کے والد بندومادھو ٹھاکرے، جو 1996 میں ایک سڑک حادثے میں مر گئے، بال ٹھاکرے کے تین بیٹوں میں سب سے بڑے تھے۔ دوسرے دو جیدیو ٹھاکرے اور ادھو ٹھاکرے ہیں۔ ایک فلم پروڈیوسر، وہ سیاست میں سرگرم نہیں تھے۔ اور اب ایکناتھ شندے سے ان کے بیٹے کی ملاقات کو صرف ایک علامتی اقدام کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ جے دیو ٹھاکرے کی سابقہ بیوی سمیتا ٹھاکرے نے بھی حال ہی میں سی ایم شندے سے ملاقات کی تھی۔