ادکارہ فاطمہ ثنا شیخ کا سنسنی خیز انکشاف : مجھ سے کہا گیا صرف سیکس ہی کام پانے کا طریقہ
بالی ووڈ سپراسٹار عامر خان کی سپرہٹ فلم دنگل سے دھماکہ دار ڈیبیو کرنے والی اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ اپنی قابلیت کے دم پر انڈسٹری میں جگہ بنائی ہیں . ان کی پہلی فلم بالی ووڈ کی سب سے کامیاب فلم ثابت ہوئی . وہیں فاطمہ ثنا شیخ نے اپنے کریئر میں کئی مرتبہ ریجیکشن کا سامنا کیا ہے .وہیں حال ہی میں انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ کس طرح انہیں کہا گیا کہ وہ اداکارہ بننے کے قابل نہیں ہیں ، کیونکہ وہ دیپیکا پڈوکون اور ایشوری رائے کی طرح نظر نہیں آتی ہیں.
View this post on Instagram
👗 @kalkifashion Styled by @akshitas11 Assisted by @nishthaparwani Hair @dharamshalaorane
انہوں نے بتایا کہ کس طرح انہیں کاسٹنگ کاوچ کا سامنا کرنا پڑا ، جس کی وجہ سے انہیں کئی مرتبہ کام سے ہاتھ دھونا پڑا .فاطمہ ثنا شیخ نے حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو کے دوران کریئر سے لے کر ذاتی زندگی پر کھل کر باتیں کی ہیں . انہوں نے پنک ولا سے بات چیت میں بتایا کہ مجھے کئی مرتبہ یہ سننا پڑا کہ تم کبھی اداکارہ نہیں بن سکوگی ، تم دیپیکا پڈوکون یا ایشوریہ رائے کی طرح نہیں دکھتی ہو ، کیسے ہیروئن بنوگی
.انہوں نے کہا کہ کئی لوگ آپ کی حوصلہ شکنی کرنے کی کوشش کرتے رہتے ہیں . لیکن آج جب میں مڑ کر دیکھتی ہوں تو سوچتی ہوں کہ ٹھیک ہے یہ لوگ خوبصورتی کو اس پیمانے سے دیکھتے ہیں کہ ایک ایسی دکھنے والی لڑکی ہی اداکارہ بن سکتی ہے .