لاس اینجلس.30۔دسمبر ۔بالی ووڈ اداکار متھن چکروتی ایک بار پھر بیمار ہو گئے ہیں۔ متھن کو امریکہ کے لاس اینجلس کے ایک اسپتال میں داخل کروایا گیا ہے۔ ابھی تک ملی اطلاعات کے مطابق متھن چکروتھی کو پیٹھ سے متعلق پریشانی کے سبب اسپتال میں داخل کروایا گیا ہے۔قابل غور ہے کہ گزشتہ دنوں معروف اداکار قادر خان کے بھی بیمار ہونے کی خبر آئی تھی۔ خبر کے مطابق ان کے دماغ نے کام کرنا بند کر دیا ہے اور فی الحال وہ کناڈا کے ایک اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ واضح ہو کہ متھن کا پیٹھ درد بڑھنے کے بعد ان کے گھر والوں نے انہیں لاس اینجس کے اسپتال میں داخل کروایا ہے۔ متھن کے ساتھ ان کے بیٹے اور بہو اسپتال میں موجود ہیں۔