اداکارہ کترینہ کیف کو جان سے مارنے کی دھمکی
ممبئی:25. جولائی۔(ورق تازہ نیوز) اداکارہ کترینہ کیف اور ان کے شوہر وکی کوشل کو جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔ انہیں یہ دھمکی سوشل میڈیا کے ذریعے دی گئی ہے۔
ممبئی پولیس نے سانتا کروز پولیس اسٹیشن میں نامعلوم شخص کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ وکی کوشل اور کترینہ کی شادی 2021 میں ہوئی تھی۔
ممبئی پولیس ذرائع نے بتایا کہ اداکار وکی کوشل کی شکایت پر سانتا کروز پولیس اسٹیشن میں سی آر نمبر 911/2022 کے ساتھ کیس درج کیا گیا ہے۔ نامعلوم ملزمان کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 506(2)، 354(d) اور آئی ٹی ایکٹ کی دفعہ 67 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔