ادئے پورمیں کرفیو نافذ ٗ دو مشتبہ افراد حراست میں

0 93

ادے پور:28۔جون (ایجنسیز) راجستھان کے ادے پور میں درزی کے قتل کے بعد کشیدگی کے بعد حالات کافی سنگین ہیں۔ سی ایم اشوک گہلوت نے لوگوں سے امن کی اپیل کی۔ کہا جا رہا ہے کہ ٹیلر نے نوپور شرما کی حمایت میں ایک سوشل میڈیا پوسٹ کیا۔ اس کے بعد اسے سرعام قتل کر دیا گیا۔ اس واقعے سے متعلق کچھ ویڈیوز بھی وائرل ہوئی ہیں۔

تاہم پولیس نے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ کسی بھی قسم کی افواہوں سے گریز کریں۔ ادے پور میں کشیدگی کے پیش نظر انٹرنیٹ بھی بند کر دیا گیا ہے۔ 600 اضافی پولیس اہلکار وہاں بھیجے گئے ہیں۔ رات گئے دو مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ شہر کے سات پولس اسٹیشنوں کی حدودمیں کرفیونافذ کردیاگیا ہے۔